ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عید کے موقع پر مرڈیشور کے ایک گھر میں چوری کی واردات

عید کے موقع پر مرڈیشور کے ایک گھر میں چوری کی واردات

Thu, 15 Sep 2016 13:29:53    S.O. News Service

بھٹکل15/ستمبر (ایس او نیوز) مرڈیشور فاطمہ مسجد کے قریب واقع محمد فرحان شیخ کے مکان کا پچھلا دروازہ توڑ کرگھر میں داخل ہونے اور چوری انجام دینے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

عوام کے تعاون سے پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کی شناخت مرڈیشور گوڈیگار بولے کے رہنے والے ناگیش موُٹا نائک (28 سال) کے طور پر کی گئی ہے جب کہ تیرنامکّی کا رہنے والا سبھاش نائک اس کا مفرور ساتھی بتایا جاتا ہے۔

مخدومیہ محلہ کے محی الدین کولا نے پولیس میں شکایت درج کی ہے جس کے بعد پولیس سب انسپکٹر بھیم سنگھ لمانی کی قیادت میں معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ مفرور ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔


Share: